ملک میں مہنگائی کے خلاف درخواست پر عدالت نے جواب مانگ لیا

0
220
ملک میں مہنگائی کے خلاف درخواست پر عدالت نے جواب مانگ لیا

ہاٹ لائن نیوز : ملک میں مہنگائی کے خلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے پنجاب حکومت سے پرائس کنٹرول کے نئے قانون سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کی ہے، عدالت نے کہا کہ پرائس کنٹرول کا پرانا قانون تو ختم کردیا گیا تھا،پھر اب یہ قانون کے بغیر چل رہا ہے ؟

وفاق کے وکیل نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنا اب صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اس میں وفاقی حکومت کا لینا دینا نہیں ہے، جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر کی درخواست پر کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ ملک میں مہنگائی ہوچکی ہے حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔

Leave a reply