ڈیفنس کار حادثہ ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

0
27

ہاٹ لائن نیوز : ڈیفنس کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ،ملزم افنان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 مئی تک توسیع کر دی ہے،انسداد دہشت گردی کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

ملزم افنان کا والد شفقت اعوان بھی عدالت میں پیش ہوا،عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی طلبی کے نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں، ملزم کے وکیل نے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائر کی ہوئی ہے، ڈیفنس پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا ہوا ہے۔

Leave a reply