کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد شہپور زدران دنیا سے رخصت

0
4
کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد شہپور زدران دنیا سے رخصت

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شہپور زدران کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق افغانستان کرکٹ بورڈ نے کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شہپور زدران افغانستان کرکٹ کے ابتدائی نمایاں کھلاڑیوں میں شامل تھے اور قومی ٹیم کی ترقی میں ان کا اہم کردار رہا۔ بورڈ نے بتایا کہ ان کی نمازِ جنازہ سے متعلق اعلان خاندان کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق شہپور زدران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں افغانستان کے کئی موجودہ اور سابق کرکٹرز نے ان کی عیادت بھی کی تھی۔
شہپور زدران نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں افغانستان کی جانب سے 44 ایک روزہ اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے اور بطور فاسٹ بولر ٹیم کی نمائندگی کی۔ ان کے انتقال پر کرکٹ حلقوں اور مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply