چاہت فتح علی اپنی پارٹی رجسٹر کروانےالیکشن کمیشن پہنچ گئے

0
265
چاہت فتح علی اپنی پارٹی رجسٹر کروانےالیکشن کمیشن پہنچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : اپنی منفرد گائیکی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان اپنی پارٹی کی رجسٹریشن کرانے الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچ گئے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے کہا کہ مجھے سیاست کا شوق ہے اور پارٹی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی رجسٹرڈ نہ ہوئی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیاں مہنگی نہیں ہونی چاہئیں، انتقامی سیاست کا بھی خاتمہ چاہتے ہیں۔

Leave a reply