والدین نے رقص کی اجازت نہ دی

0
47

ہاٹ لائن نیوز : اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ فلموں میں رقص کرنے کی والدین کی طرف سے اجازت نہیں ملی ہے۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے کے لیے ابھی کم عمر ہوں اور والدین نے رقص کرنے کی اجازت نہ دی، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں رقص کرنے کا شوق تو بہت ہے لیکن کیمرے کے سامنے رقص نہیں کر سکتی۔ اس کے لیے مجھے اپنا اعتماد بڑھانا ہوگا۔

اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے تاہم ان کی فلم مولا جٹ ابھی تک نہیں دیکھ سکی۔

سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کے متعلق علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ جہاں 4 لوگ تعریف کرتے ہیں تو وہاں 10 لوگ برائی بھی کریں گے ہمیں مثبت چیزوں پر توجہ دینی ہو گی۔ ان کے مطابق پاکستانی قوم آج کل دباو کا شکار ہے۔

Leave a reply