خشک جلد کے لیے بہترین ماسک

0
41

ہاٹ لائن نیوز : فائل فوٹوخشک جلد کے لیے بہترین قدرتی ماسک ہے۔
ہر جلد، مختلف ساخت اور ٹونز رکھتی ہے جبکہ ہر ایک قسم کی جلد کو اسپیشل کیئر کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

خشک ،ڈی ہائیڈریٹ اور بے رونق جلد کا خیال رکھنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ اس کے لیے چند گھریلو نسخے یقینا بہت کام آ سکتے ہیں۔ ٹماٹر کے رس کو ملتانی مٹی کے ساتھ مکس کریں اور اس میں عرق گلاب کے چار قطرے اور تازہ پودینے کی پتیوں کا پیسٹ بھی اس مکسچر میں شامل کر لیں۔اب اس مکسچر کو 20 منٹ کے لیے اپنےچہرے پر لگا رہنا دیں۔

ٹماٹر کے جوس میں ایک چمچ شہد، کچھ قطرے عرق گلاب یا سادہ پانی شامل کر لیں اور اسے ایک آئس ٹرے میں جما لیں اور ان کیوبس سے روانہ اپنے چہرے کا مساج کریں۔ ایک پسے ہوئے آلو میں آدھے لیموں کا رس نچوڑ لیں۔ ایک چمچ بیسن ڈال کر اسکا پتلا سا پیسٹ بنالیں اوراس مکسچر کو منہ دھونے سے 20 منٹ پہلے چہرے پر لگا لیں۔

ٹماٹر یا کھیرے کے ٹکروں کو لے کرانہیں اپنی جلد پر رگڑیں۔ چکنائی والی جلد کے لیے ٹماٹر کے ٹکڑے زیادہ بہتر ہیں۔
یہ اضافی تیل کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگرچند قطرے زیتون کے تیل بھی اس میں شامل کر لیے جائیں تو یہ جلد کو نئی قدرتی چمک دے گا،
ایک چمچ دہی میں ایک چمچ ٹماٹر کا جوس اور دو قطرے زیتون کا تیل شامل کر لیں اوراس مکسچر کو برش کی مدد سے اپنی گردن اور چہرے پر لگائیں۔

Leave a reply