کرکٹرکوگن پوائنٹ پرلوٹ لیا گیا

0
74

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں کرکٹر عبدالرحمن اسلم اور اہل خانہ کو لوٹ لیا گیا۔

نواب ٹاؤن پولیس نے کرکٹر کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

نامعلوم افراد کے خلاف درج مقدمے میں 392 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عبدالرحمن اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر واپس جا رہا تھا کہ گھر کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے اہل خانہ پر پستول تان کر تین لاکھ سے زائد کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔

رقم میں ایک ہزار امریکی ڈالر اور 25 ہزار پاکستانی روپے شامل ہیں۔

کرکٹر کا کہنا ہے کہ 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کا سراغ نہیں لگا سکی۔

Leave a reply