ریڈ سی انٹرنیشنل فیسٹیول میں پاکستانی فلم نے ایوارڈ جیت لیا

0
388
ریڈ سی انٹرنیشنل فیسٹیول میں پاکستانی فلم نے ایوارڈ جیت لیا

ہاٹ لائن نیوز : ہدایتکار ضرار خان کی پاکستانی فلم ‘ان فلیمز’ نے ریڈ سی انٹرنیشنل فیسٹیول میں ‘بہترین فیچر فلم’ کا ایوارڈ جیت لیا۔

تیسرے سالانہ دس روزہ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوئی جس میں دنیا بھر سے شوبز کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں ضرار خان نے ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور خواہش ظاہر کی کہ وہ میلے میں موجود ہوتے۔

تقریب میں ہالی ووڈ سپر اسٹارز جانی ڈیپ، ول اسمتھ، شیرون اسٹون، مشیل ولیمز، فریدہ پنٹو و دیگر بھی موجود تھے۔

پاکستان سے ہمایوں سعید، ماہرہ خان اور احد رضا میر نے فیسٹیول میں شرکت کی اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایونٹ کی تفصیلات شیئر کیں۔

Leave a reply