ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ میں 4 سالہ ڈگری پروگرام متعارف

0
123

ہاٹ لائن نیوز : جامعہ کراچی میں ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ کے نام سے ایک نیا چار سالہ ڈگری پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔

شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے اور اس پروگرام میں فوری داخلے شروع کیے جا رہے ہیں۔

اس پروگرام کے حوالے سے تعارفی تقریب جامعہ کراچی کے پروفیسر سرور نسیم ہال میں منعقد ہوئی۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولٹری سائنسز، ہیومن نیوٹریشن، اسپورٹس ڈگری مینجمنٹ کے بعد اب ہم نے ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ پروگرام متعارف کرایا ہے اور اس پروگرام کا کریڈٹ شعبہ کی فیکلٹی کو جاتا ہے۔

Leave a reply