
ہاٹ لائن نیوز : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے مداحوں کے لیے خوشخبری، نسیم شاہ انجری سے صحت یاب ہو گئے۔
نسیم شاہ ایشیا کپ میں کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ انگلینڈ میں ان کی سرجری ہوئی اور وہیں صحت یاب ہو گئے۔
نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ اچھے انتظامات پر وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مشکور ہیں۔ طبی ٹیم، ڈاکٹر امتیاز، فزیو جارج ایرل اور ایڈم رائٹ کا شکریہ۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لیے نسیم شاہ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان معاملات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، اس سے قبل نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سےکھیلتےرہےہیں۔









