کپتان کی فریاد سنی جائیگی ؟

0
108

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں چئیرمن پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات میں ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا معاملہ ؛ چئیرمن پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کر دی گئیں ۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 4 دسمبر کو سماعت کرے گا ، رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اے ٹی سی کی جانب سے ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی نے خارج ضمانتوں کو بحال کرنے کی استدعا کررکھی ہے ۔

Leave a reply