عاصم منیر کا دورۂ ایران، خطے کی سیاست میں کیا نیا موڑ آنے والا ہے؟

0
49
عاصم منیر کا دورۂ ایران، خطے کی سیاست میں کیا نیا موڑ آنے والا ہے؟

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سرکاری دورۂ ایران کے دوران تہران میں علاقائی سلامتی اور جاری کشیدگی سے متعلق اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان رابطوں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے امکانات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی عسکری قیادت کی ایرانی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں موجودہ علاقائی صورتحال اور سکیورٹی سے متعلق امور زیرِ بحث آسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مجوزہ اجلاس کو خطے میں جاری تنازع کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے ذریعے متعلقہ ممالک کی قیادت کو براہِ راست رابطے اور کشیدگی میں کمی کے امکانات پر گفتگو کا موقع مل سکتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ترکیہ کی جانب سے انٹیلی جنس چیف کی شرکت متوقع ہے۔

ان ملاقاتوں کی اہمیت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مزید بڑھ گئی ہے، تاہم اجلاس کے حتمی ایجنڈے اور اس کے ممکنہ نتائج سے متعلق تفصیلات سرکاری اعلامیے کے بعد واضح ہوں گی۔

Leave a reply