پنجاب بھر میں آئندہ سال بسنت منانے کی تیاری، حکومتی منصوبہ سامنے آگیا

0
10
پنجاب بھر میں آئندہ سال بسنت منانے کی تیاری، حکومتی منصوبہ سامنے آگیا

لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ سال صوبے بھر میں بسنت کا تہوار منظم انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پتنگ بازی کے لیے مخصوص مقامات اور حفاظتی ضوابط طے کیے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بسنت مارچ 2027 کے دوسرے ہفتے میں منانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پتنگ سازی کی اجازت دینے کے لیے مخصوص مقامات کے تعین اور انتظامی حکمت عملی پر کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تہوار کے دوران پتنگوں اور ڈور کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، جبکہ بسنت کے انعقاد کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

مجوزہ قانون میں پتنگ بازی سے متعلق حفاظتی اقدامات اور ضروری قواعد و ضوابط شامل کیے جانے کا امکان ہے، تاکہ تہوار کو منظم طریقے سے منعقد کیا جاسکے۔

حکام کی جانب سے بسنت کے لیے نامزد مقامات اور دیگر قواعد و ضوابط کی تفصیلات جلد جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

Leave a reply