سابق وزیراعظم باعزت بری

0
307
سابق وزیراعظم باعزت بری

ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیاگیا۔

احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے (59) صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیاہے۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں لگائے گے الزامات انتہائی مشکوک ہیں ، ملزمان کے خلاف الزامات ثابت ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے ، شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کو منظور کیا جاتاہے ،عدالت شہباز شریف سمیت دیگر کو ان الزامات سے بری کرتی ہے ، احد خان چیمہ نے چیرمین نیب کو جولائی 2022 میں ری انوسٹی گیشن کی درخواست دی ، نئے چیرمین تعینات ہونے کے بعد سپلیمنٹری رپورٹ کے مطابق یہ ریفرنس کسی بھی ملزم کے خلاف ٹرائل کا نہیں ہے

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپلمنٹری رپورٹ کے مطابق اس پروجیکٹ میں حکومتی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا ، کسی بھی ملزم کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے ، اس ریفرنس میں عدالت پراسکیوشن کا ڈینٹ نظر انداز نہیں کرسکتی ، اس فیصلے کی کاپی ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب لاہور کو ارسال کی جائے ۔

فیصلے میں کہا گیا کہ گواہ عارف مجید کے بیان کے مطابق سابق ڈی جی نیب نے شہباز شریف کے خلاف بیان دینے کے لیے ہراساں کیا ۔

Leave a reply