
فیفا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کر کے تاریخ رقم کرنے والی افریقی ٹیم Cape Verde کی کامیابی ایک بڑے تنازع کی زد میں آ گئی ہے، جس میں ٹیم کے کپتان پر سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ کپتان Ryan Mendes پر ایک برازیلین خاتون مترجم نے الزام عائد کیا ہے کہ مارچ میں نیوزی لینڈ کے ایک ہوٹل میں انہوں نے مبینہ طور پر زبردستی کمرے میں داخل ہو کر تشدد اور ریپ کیا۔
یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کیپ ورڈے کی ٹیم نے ورلڈکپ میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کر کے ایک بڑی اپ سیٹ کی تھی۔ یہ کامیابی اس ملک کے لیے تاریخی قرار دی جا رہی تھی، تاہم اب یہ تنازع اس کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متعلقہ ادارے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ ابھی تک کپتان یا ٹیم کی جانب سے ان الزامات پر تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔









