خام مال مسلسل تیسری مرتبہ سستا

0
249

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) امریکا میں خام تیل اور پیٹرول کے ذخائر میں کمی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برینٹ فیوچر 0.48 فیصد کمی کے ساتھ 85.41 ڈالر فی بیرل جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 0.59 فیصد کمی کیساتھ 83 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

ذرائع نے امریکن پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں تقریباً 12 ملین بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پیٹرول کی انوینٹریز میں بھی 3.6 ملین بیرل کا اضافہ ہوا جو کہ تجزیہ کاروں کی 8 ملین بیرل کی کمی کی توقع کے بالکل برعکس ہے جب کہ امریکا میں ایندھن کی طلب میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں تیل کی سپلائی کی صورتحال پر مارکیٹ کے خدشات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس سے قیمتوں پر منفی دباؤ پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے ماہر اقتصادیات کا کہنا تھا کہ خام تیل کے نقصانات میں اضافہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مارکیٹ پر اسرائیل حماس جنگ کے اثرات محدود ہوں گے۔

Leave a reply