عدلیہ نے بال ڈی سی کی کورٹ میں پھینک دی،اب کیاہوگا؟

0
84

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک پر جلسہ کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت کا پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کہ کیا مسئلہ ہے کیوں ابھی تک جلسے کی اجازت نہیں دی ، عدالت نےڈپٹی کمشنرکوکل تک درخواست پرفیصلہ کرنےکی ہدایت کی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کل تک فیصلہ کر کہ بتائیں کہ اجازت دینی ہے یا نہیں ،عدالت نےمزید کہا کہ اگر اجازت نہیں دینی تو کن وجوہات کی بنا پر نہیں دینی۔

پنجاب حکومت کے وکیل کو کل تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ، جسٹس راحیل کامران نے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پندرہ اکتوبر کو لبرٹی چوک پر جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی ہے ،ڈپٹی کمشنر نے درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دے ۔

Leave a reply