شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے بری خبر، سالگرہ پر ملاقات کا خواب ادھورا رہنے کا خدشہ

0
11
شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے بری خبر، سالگرہ پر ملاقات کا خواب ادھورا رہنے کا خدشہ

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی سالگرہ اس بار ان کے مداحوں کے لیے مختلف ہو سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار 2 نومبر کو اپنی 61ویں سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں موجود نہیں ہوں گے، جس کے باعث مداحوں سے روایتی ملاقات کا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کے اگلے شیڈول کے لیے ان کی لندن روانگی متوقع ہے، جہاں سالگرہ کے روز ایک گانے کی عکس بندی بھی کی جا سکتی ہے۔

ماضی میں شاہ رخ خان اپنی رہائش گاہ منت کی بالکونی سے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر سالگرہ کی مبارک باد کا جواب دیتے تھے۔ تاہم گزشتہ دو برس سے گھر میں تزئین و آرائش کے کام کے باعث یہ روایت متاثر ہوئی۔ اس دوران مداحوں کے لیے خصوصی تقریبات منعقد کی جاتی رہیں، جہاں انہیں اداکار سے گفتگو اور سوالات کرنے کا موقع ملتا تھا۔

اس سال بیرون ملک شوٹنگ کے باعث ایسی تقریب کا انعقاد بھی مشکل نظر آ رہا ہے۔ تاہم رپورٹس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ فلم ’کنگ‘ کی ریلیز سے قبل مداحوں کے لیے خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔

ہدایت کار سدھارتھ آنند کی اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ سہانا خان، دپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن اور انیل کپور بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

Leave a reply