بائیک رائیڈرز تیار ہو جائیں! رجسٹریشن اور مخصوص روٹس لازمی قرار دینے کی تیاری

0
0
بائیک رائیڈرز تیار ہو جائیں! رجسٹریشن اور مخصوص روٹس لازمی قرار دینے کی تیاری

پشاور: شہر میں موٹر سائیکل پر سواری فراہم کرنے والے رائیڈرز کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے ضابطہ کار تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر پشاور نے متعلقہ اداروں کو ضروری تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

کمشنر آفس کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت بائیک رائیڈرز کے لیے مخصوص راستے اور اوقات کار متعین کیے جائیں گے، جبکہ تمام رائیڈرز کی رجسٹریشن کو بھی لازمی بنانے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے لیے ضابطہ اخلاق بھی تیار کیا جائے گا۔

حکام کو بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن اور دیگر انتظامی امور کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

کمشنر پشاور نے متعلقہ حکام سے اس منصوبے کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندر تجاویز پیش کرنے کا کہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد بائیک رائیڈرز کے روزگار کو متاثر کرنا نہیں بلکہ انہیں قانونی تحفظ فراہم کرنا، ان کے کام کو باقاعدہ بنانا اور شہر میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔

Leave a reply