9ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1126 ارب روپے وصول

0
0
9ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1126 ارب روپے وصول

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جنوری سے ستمبر 2026 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1 ہزار 126 ارب 34 کروڑ روپے جمع کیے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی مد میں حکومت کو ایک ہزار 126 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل ہوئی۔

اس کے علاوہ اسی عرصے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کلائمٹ سپورٹ لیوی کے تحت بھی تقریباً 47 ارب روپے وصول کیے گئے۔

یوں جنوری سے ستمبر 2026 تک پیٹرولیم لیوی اور کلائمٹ سپورٹ لیوی کی مد میں مجموعی وصولیاں تقریباً 1173 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔

Leave a reply