پنجاب : کسانوں کے لیے بلاسود قرضوں کااعلان، کسان بینک بھی متعارف

0
18
پنجاب : کسانوں کے لیے بلاسود قرضوں کااعلان، کسان بینک بھی متعارف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ پنجاب کے کسانوں کو مالی سہولت فراہم کرنیکے لیے کم شرحِ سود پر قرض دینے اور زرعی شعبے کی بہتری کیلیے مزید اقدامات کا اعلان کیاہے۔

لاہور میں کسانوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاہےکہ حکومت کاشت کاروں کی مالی مشکلات کم کرنے اور زرعی پیداوار میں اضافے کرنےکےلیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ انکے مطابق کسانوں کو3کروڑ روپے تک کے قرضوں پر دو فی صد اور پانچ کروڑ روپے کے قرض پر پانچ فی صد شرحِ سود ادا کرنا ہوگا۔

کسان کارڈ پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز نےبتایا کہ اس اسکیم سے10 لاکھ سے زائدافراد مستفید ہو رہے ہیں، جب کہ ہر اہل کسان کو فصل کی کاشت سے پہلے ڈیڑھ لاکھ روپے فراہم کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اس لیے کسانوں کو درپیش مسائل حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں رواں سال ایک ہزار زرعی انٹرنز بھرتی کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے تاکہ کاشت کاروں کی رہنمائی اور زرعی سرگرمیوں میں معاونت کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گندم کی خریداری مقررہ 4,500 روپے فی من امدادی نرخ پر یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ملک کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جبکہ آم، کینو، مالٹا اور آلو سمیت مختلف زرعی اجناس کی گریڈنگ، پراسیسنگ اور ذخیرہ کرنیکے لیے پراسیسنگ پارکس قائم کیےجارہے ہیں۔

مریم نواز کے مطابق کھاد اور دیگر زرعی اشیا کی غیر قانونی مہنگے داموں فروخت کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب پانی چوری کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں تاکہ تمام کسانوں کو ان کے حصے کا پانی میسر آ سکے، خصوصاً نہری نظام کے آخری حصوں تک پانی کی فراہمی بہتر بنائی جا سکے۔

حکومت پنجاب کے مطابق ان اقدامات کا مقصد کسانوں کی مالی معاونت، زرعی پیداوار میں بہتری اور صوبے کے زرعی شعبے کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

Leave a reply