اپنی جماعت کامجرم بھی قانون سےنہیں بچ سکےگا، مریم نواز

0
27
اپنی جماعت کامجرم بھی قانون سےنہیں بچ سکےگا، مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہےکہ صوبے میں قانون کی بالادستی یقینی بنانیکے لیے بلاامتیاز کارروائی کیجائے گی اور جرم میں ملوث کسی شخص کو، خواہ اسکا تعلق انکی اپنی جماعت سے ہی کیوں نہ ہو، رعایت نہیں دی جائے گی۔

یونیورسٹی آف رسول، منڈی بہاؤ الدین میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت چلانے کے لیے واضح اصول اور مضبوط مؤقف ضروری ہے۔ انکےمطابق کسی بھی بااثر شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جاسکتا۔

وزیراعلیٰ نے خواتین پر تشدد کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بائیک سوار خاتون پر تشدد کے معاملے میں متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے پیٹرول پمپ پر تشدد کے واقعے کے حوالے سے بھی اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت مظلوم افراد کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی غریب شہری کی عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض ملزمان جرم کے بعد جلد ضمانت حاصل کر لیتے ہیں، اس لیے ضرورت پڑنے پر وہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی ملاقات کریں گی۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے طالبات کے لیے الیکٹرک بائیکس اور اسکوٹیز فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ طالبات کو تعلیم اور ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Leave a reply