نورین نیازی کی طبیعت ناساز، وکیل کی دعاؤں کی اپیل

0
15
نورین نیازی کی طبیعت ناساز، وکیل کی دعاؤں کی اپیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو خرابی صحت کے باعث کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے۔

نورین نیازی کے وکیل رانا مدثر عمر کے مطابق جیل میں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ وکیل نے نورین نیازی کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

رانا مدثر عمر نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ 70 سالہ نورین نیازی زیر حراست ہیں اور ان کی اسپتال منتقلی کے بارے میں خاندان کے کسی فرد کو اطلاع نہیں دی گئی۔

ابھی تک نورین نیازی کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے آیا ہے۔

Leave a reply