ایپل کامہنگا ترین ٹچ اسکرین میک بک پرو، ماڈل کی قیمت 4,799 ڈالر

0
0
ایپل کامہنگا ترین ٹچ اسکرین میک بک پرو، ماڈل کی قیمت 4,799 ڈالر

ایپل نے ٹچ اسکرین والے نئے میک بک پرو ماڈلز پیش کردیے ہیں۔ یہ پیش رفت اسلیے بھی قابلِ ذکر ہے کہ کمپنی ماضی میں اپنے لیپ ٹاپس میں ٹچ اسکرین شامل کرنیکے تصور سے اتفاق نہیں کرتی رہی۔

نئے میک بک پرو میں جدید او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے، جو بہتر رنگوں، زیادہ روشنی اور واضح تصاویر پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ، ایپل نےاپنے لیپ ٹاپ ڈیزائن میں تبدیلیاں کی ہیں، جب کہ نئے ماڈلز میں ایم 5 چپس کی کمپیوٹنگ صلاحیتوں سے فائدہ بھی اٹھایا گیا ہے۔

قیمت کے حوالے سے یہ لیپ ٹاپ عام صارفین کے لیے خاصے مہنگے ثابت ہوسکتے ہیں۔ 14 انچ ماڈل کی ابتدائی قیمت 2,899 ڈالر، جبکہ 16 انچ ماڈل کی قیمت 4,799 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ پاکستانی کرنسی میں ان کی قیمت بالترتیب تقریباً 8 لاکھ اور 13 لاکھ 26 ہزار روپے بنتی ہے۔ تاہم، مقامی مارکیٹ میں ٹیکس اور دیگر اخراجات کے باعث قیمتوں میں فرق ہوسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق، نئے لیپ ٹاپس کی فروخت 6 نومبر سے شروع ہوگی، جبکہ پیشگی آرڈرز کا آغاز 28 اکتوبر سے کیا گیا ہے۔

ٹچ اسکرین کی سہولت خصوصاً گرافک ڈیزائنرز، فوٹوگرافروں اور ڈیجیٹل مواد تیار کرنے والے افراد کے لیے کارآمد ہوسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق، ایپل کی نئی پیش کش کی کامیابی کا انحصار صارفین کے ردعمل، کارکردگی اور قیمت کے درمیان توازن پر ہوگا۔

Leave a reply