پاکستان عالمی منڈیوں سے قرض لینے میں جلد بازی نہیں کرے گا، وزیر خزانہ

0
13
پاکستان عالمی منڈیوں سے قرض لینے میں جلد بازی نہیں کرے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں مالی سال عالمی سرمایہ منڈیوں سے قرض لینے میں محتاط رہے گا اور فیصلے ملکی ضروریات اور عالمی مالیاتی حالات کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔

بلومبرگ کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت ایک ارب ڈالر کے پانڈا بانڈ پروگرام کے تحت مزید بانڈز جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ موجودہ مالی سال کی بیرونی مالیاتی ضروریات پوری کرنے کے لیے نئے عالمی قرضوں کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ کم کرنے، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے اور معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ معاشی پیش رفت جاری رہنے پر پاکستان آئندہ سال کے آغاز تک کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور بی پلس درجے تک پہنچنے کی کوشش کرے گا۔

Leave a reply