خیبرپختونخوامیں ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 57افسران عہدوں سےفارغ

0
22
خیبرپختونخوامیں ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 57افسران عہدوں سےفارغ

پشاور: خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ایڈووکیٹ جنرل آفس میں بڑی انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت 26 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 31 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ محکمہ قانون کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل الیاس نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اپنے استعفے میں انہوں نے ان اقدامات کی آئینی اور قانونی حیثیت پر تحفظات کا اظہار کیا۔

شاہ فیصل الیاس کا مؤقف ہے کہ غیر معمولی آئینی اقدامات کو صوبائی خودمختاری متاثر کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے باعث وہ اپنے عہدے پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

انہوں نے اپنے استعفے کو ان اقدامات کے خلاف احتجاج قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسے حکومتی فیصلوں کی منظوری یا ان کے آئینی جواز کے اعتراف کے طور پر نہ لیا جائے۔

ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے چار افسران بھی فارغ

محکمہ قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے عہدوں پر تعینات چار افسران کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ ان میں زاہد یوسف قریشی، ایم اجمل خان، فریداللہ کنڈی اورملک اخترحسین اعوان شامل ہیں۔

یوں خبر میں بیان کردہ فہرست کے مطابق ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز سمیت ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے عہدوں سے فارغ کیے گئے افسران کی مجموعی تعداد 61 بنتی ہے۔

Leave a reply