حج 2027 کے لیے درخواستیں 18 اگست سے وصول ہوں گی

0
143
حج 2027 کے لیے درخواستیں 18 اگست سے وصول ہوں گی

حج 2027 کے لیے سرکاری اور نجی حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق درخواستوں کی وصولی اب 17 اگست کیبجائے 18 اگست 2026 سے شروع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حج درخواستیں آن لائن جبکہ حبیب بینک کی مقررہ برانچوں کے ذریعے بھی جمع کرائی جاسکیں گی۔ درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگی اور مقررہ حج کوٹہ مکمل ہونے کے بعد مزید درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔

پاکستان کے لیے حج 2027 کا مجموعی کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین مقرر کیا گیا ہے۔ اس میں سرکاری حج اسکیم کے لیے 60 فیصد، یعنی ایک لاکھ 7 ہزار 526، جبکہ نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد، یعنی 71 ہزار 684 عازمین کا کوٹہ مختص ہے۔

ذرائع کے مطابق حج اخراجات دو مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔ درخواست جمع کراتے وقت مجموعی اخراجات کا نصف بطور پہلی قسط ادا کرنا ہوگا، جبکہ درخواست اور ادائیگی کا عمل آن لائن بھی مکمل کیا جاسکے گا۔

حکام کے مطابق حج درخواستوں اور مقررہ اخراجات کی وصولی کے لیے حبیب بینک کی نامزد برانچیں بھی دستیاب ہوں گی۔

Leave a reply