پی آئی اے کی فلائٹ کو کینیڈا میں روکےجانے کی وجہ سامنے آگئی

0
86

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان ائیرلائن کی پرواز کینیڈا میں بند ہونے سے متعلق انتظامیہ کی جانب سے وضاحت سامنے آگئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کی پرواز واجبات کی وصولی کے لیے روکی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹورنٹو سے لاہور جانے والی پرواز کو فیول کمپنی کی شکایت پر روک دیا گیا جس کے باعث پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر ہوئی۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کی بورڈنگ کا عمل بھی رک گیا تھا۔

فیول کمپنی کی جانب سے دو لاکھ ڈالر کے واجبات ادا کرنے کے بعد پرواز کو ٹیک آف کے لیے کلیئر کر دیا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق ہے۔

Leave a reply