وادی تیراہ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک ، 4 فوجی شہید

0
60

ہاٹ لائن نیوز : وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیمطابق سیکیورٹی فورسزنےضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کیمطابق فائرنگ کےشدید تبادلے کےدوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوانوں نے بہادری کیساتھ لڑتے ہوئےملک کی خاطر اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا۔

شہید ہونے والوں میں اسلام آباد کے رہائشی 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، ضلع لکی مروت کے رہائشی نائیک خوش دل خان ، ضلع چارسدہ کےرہائشی 27 سالہ نائیک رفیق خان اورلانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave a reply