ہیلتھ کئیرکمیشن سے حتمی رپورٹ طلب

0
69

لاہور ہائیکورٹ میں ہسپتالوں میں ٹیسٹ اورمریضوں کی داخلہ فیسوں کامیکنزم مقرر کرنے سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ہیلتھ کئیرکمیشن سے حتمی رپورٹ طلب کرلی ۔

عدالت نے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس پرپابندی اور ہسپتالوں میں ایم ایس صاحبان کی تقرریوں، اختیارات سے متعلق اور گلی محلوں میں سرکاری ڈسپنسریاں کھولنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔

جسٹس شاہدکریم نےسماعت کی ۔

عدالت نےکہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں رش کم کرنے کےلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

درخواست گزار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کےسیکرٹری ڈاکٹرسلمان کاظمی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ڈاکٹر سمان کاظمی کےوکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے ۔

Leave a reply