البانیہ کے ولی عہد لیکا اور شہزادی ایلیا کی طلاق

0
69

ہاٹ لائن نیوز : البانیہ کے ولی عہد شہزادہ لیکا اور شہزادی ایلیا نے شادی کے 8 سال بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیہ کے ولی عہد لیکا نے اداکارہ و گلوکارہ ایلیا سے 2016 میں شاہی انداز میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک 3 سالہ بیٹی ہے۔

تاہم جوڑے نے شادی ختم کرنے کے فیصلے کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

شاہی جوڑے نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ باہمی رضامندی سے رشتہ ختم کر رہے ہیں تاہم علیحدگی کے دوران بیٹی شہزادی جیرالڈائن ان کی ترجیح رہے گی۔

Leave a reply