
کراچی میں منعقد ہونے والے گلوکار عاصم اظہر اور معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے کانسرٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر کی شرکت نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو سکیورٹی کے ہمراہ کانسرٹ میں داخل ہوتے اور اسٹیج کے قریب موجود دیکھا جاسکتا ہے۔ ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں بھی سامنے آرہی ہیں۔
تاہم، ہانیہ عامر یا عاصم اظہر کی جانب سے ان ویڈیوز یا ان سے متعلق زیرِ گردش قیاس آرائیوں پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے باعث دونوں فنکار ایک بار پھر آن لائن گفتگو کا موضوع بنے ہوئے ہیں، تاہم ان کے ذاتی تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔









