ہانگ کانگ سکسز: افغانستان پہلی بار چیمپئن، پاکستان نے پلیٹ فائنل جیت لیا

0
40
ہانگ کانگ سکسز: افغانستان پہلی بار چیمپئن، پاکستان نے پلیٹ فائنل جیت لیا

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں افغانستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، جبکہ پاکستان نے بھی پلیٹ فائنل میں کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کا اختتام فتح کے ساتھ کیا۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوا، جہاں افغان ٹیم نے 116 رنز کا ہدف محض 5.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس کامیابی کے ساتھ افغانستان نے پہلی مرتبہ ہانگ کانگ سکسز کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔

دوسری جانب پاکستان نے پلیٹ فائنل میں عمان کو 18 رنز سے ہرا دیا۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان عباس آفریدی نمایاں رہے، جنہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 73 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ٹیم کو مضبوط مجموعے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جواب میں عمان کی ٹیم 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز کے دوران 136 رنز بنا سکی، جس کے نتیجے میں پاکستان نے 18 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

یوں افغانستان نے تاریخی فتح کے ساتھ پہلی مرتبہ ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیت لیا، جبکہ پاکستان نے پلیٹ فائنل اپنے نام کرکے ایونٹ میں کامیابی حاصل کی۔

Leave a reply