گھنٹوں دھوپ میں ٹہلنے والے شیر نے دھوم مچا دی، ویڈیو وائرل

0
104

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پیلی بھیت کے ٹائیگر ریزرو جنگل سے نکلنے والے شیر کو 12 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو کر لیا گیا۔

شیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ دیوار پر آرام سے بیٹھا ہوا سردی کی دھوپ سینکتا ہوا نظر آیا ہے ۔

شہری آبادی میں شیر کی پرامن موجودگی نے مکینوں میں کافی بے چینی پیدا کر دی تھی۔

رہائشیوں نے شیر کو ایک گھر کے قریب دیوار پر 7 سے 8 گھنٹے تک بیٹھے دیکھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات کو الرٹ کر دیا گیا اور آس پاس کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

شہریوں نے شیر کو پکڑنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

Leave a reply