حمزہ شہبازپارٹی اجلاس میں پھٹ پڑے

0
89

ہاٹ لائن نیوز : نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کےمطابق حمزہ شہباز پارٹی اجلاس میں پھٹ پڑے اور نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کام کرنے والوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، پرانا کارکن آج بہت پریشان ہے اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اجلاس میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پرانے لوگوں پر نئے لوگوں کو ترجیح دی گئی، یہی پالیسی رہی تو پرانے وفادار کارکنوں کا کیا بنے گا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے ملاقات میں کہا کہ خاموشی کی بھی کوئی زبان ہوتی ہے، نواز شریف خاموشی سے اپنے بھتیجے کی باتیں سنتے رہے۔

Leave a reply