چیف سیکرٹری پنجاب نے اہم ہدایات جاری کردیں

0
102

ہاٹ لائن نیوز : محکموں میں ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم پر کامیابی سے عملدرآمد کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے  صوبہ بھر میں ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاترکو پیپر لیس کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

انہوں نے یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ میں منگل کے روزمنعقد اجلاس کے دوران جاری کی۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزویڈیولنک کےذریعےشریک ہوئے۔

چیف سیکرٹری نے پی آئی ٹی بی کو ہدایت کی کہ آرکائیو فائلز کی سکیننگ کا کام جلد مکمل کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ کے تمام محکموں کو محکمانہ خط و کتابت ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم (e-FOAS) کے ذریعے کرنے کا پابند کیا گیا ہے، اورای فاس کے ذریعے منسلک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہ کہ روائتی فائل سسٹم ختم ہونے سے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

چیف سیکرٹری نے محکمانہ انکوائریز اور پینشن کیسز کو جلد از جلد نمٹانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ زیرا لتواء انکوائریز کے باعث محکمانہ ترقی نہ ہونے سے ملازمین کی حق تلفی ہوتی ہے۔ای فاس پر کامیابی سے عملدرآمد پر چیف سیکرٹری نے چیئرمین پی آئی ٹی بی اور انکی ٹیم میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔  
 

Leave a reply