گوادر میں ریسکیو آپریشن جاری

0
92

ہاٹ لائن نیوز : مغربی سسٹم کے باعث ہونے والی تباہ کن بارشوں کے باعث گوادر شہر کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے جب کہ شہر میں اربن فلڈنگ کے باعث مکانات تباہ ہوگئے، بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

پاکستان کے دوسرے بڑے بندرگاہی شہر گوادر میں رواں ہفتے موسلا دھار بارش شروع ہوئی جو شہر کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔ بارشوں سے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ مختلف واقعات میں 3 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بارش کے بعد شہر اب جھیلوں کا منظر پیش کر رہا ہے، شہر میں 2 روز کے دوران 187 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث بارش کا پانی گھروں، دکانوں اور مساجد میں داخل ہو گیا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے پاک فوج کے ساتھ مل کر بارش کا پانی نکالنے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

Leave a reply