اسلام آباد میں ایک دن میں 1332 چالان

0
59

ہاٹ لائن نیوز: اسلام آباد میں پولیس نے کالے شیشوں والی اور فینیسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی 1332 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے چالان کیے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔ پولیس افسران کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بھی کالے شیشے استعمال نہ کریں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں، جہاں چیکنگ کے دوران کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے شہریوں سے مزید اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع 15 یا آئی سی ٹی 15 کی ایپ پر دیں۔

Leave a reply