گاڑی چلانا مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

0
15
گاڑی چلانا مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ فیصلے کے مطابق آئندہ تین روز کے لیے نئی قیمتیں نافذ کر دی گئی ہیں، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار اوگرا کو سونپ دیا گیا ہے، جو اب روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لے کر نئی قیمتیں مقرر کرے گا۔

اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply