صنم جاوید کو ریلیف نہ مل سکا

0
60

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کو تھانہ شادمان کو نزر آتش کرنے کےمقدمہ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ۔

پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا ، عدالت نے مزید سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی ، انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشدجاویدنے سماعت کی ۔ پراسیکیوشن نے ضمانت پر جزوی دلائل مکمل کر رکھے ہیں ۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ صنم جاوید نو مئی کو ریاست مخالف سازش کا حصہ ہے ، ملزمہ نے پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر جلاؤ گھیراؤ کرایا ۔

صنم جاوید کے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کر رکھے ہیں ۔

وکیل صنم جاوید کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو ہر ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے ، جس مقدمہ میں اب گرفتار کیا اس میں کوئی کردار نہیں ہے، عدالتی فیصلوں کے مطابق بھی خاتون کو ضمانت جلد ملنی چاہیے، ملزمہ صنم جاوید کی نو مئی کے چھ مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے ۔

Leave a reply