فیس بک کا زبردست سرپرائز، ایسا فیچر آ رہا ہے جس کا برسوں سے انتظار تھا

0
0
فیس بک کا زبردست سرپرائز، ایسا فیچر آ رہا ہے جس کا برسوں سے انتظار تھا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اپنے صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین اپنی پوسٹس کے ویو کاؤنٹ دیکھ سکیں گے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے پوسٹ کرنے والا صارف یہ جان سکے گا کہ اس کی پوسٹ کو کتنی بار دیکھا گیا، جبکہ یہ معلومات دیگر صارفین کو نظر نہیں آئیں گی۔
اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو اپنی پوسٹس کی کارکردگی بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ یہ جان سکیں کہ کس نوعیت کا مواد زیادہ توجہ حاصل کر رہا ہے۔
اس وقت فیس بک پر پوسٹس کی مقبولیت کا اندازہ عموماً لائیکس، کمنٹس اور شیئرز سے لگایا جاتا ہے، تاہم ویو کاؤنٹ شامل ہونے سے مواد کی رسائی کے بارے میں مزید واضح معلومات دستیاب ہو سکیں گی۔
فی الحال کمپنی کی جانب سے اس فیچر کی باضابطہ عالمی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے یہ واضح نہیں کہ یہ سہولت تمام صارفین تک کب پہنچے گی۔

Leave a reply