ٹویٹر کی بحالی سے متعلق اہم سماعت

0
49

ہاٹ لائن نیوز: سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بحالی کے لیے دائر متفرق درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی،عدالت نے سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی ہے، جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست پر سماعت کی، جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ آپ کی استدعا کیا ہے ؟

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پی۔ ٹی۔ اے نے شہریوں کی ٹویٹر تک رسائی نا ممکن بنا دی،
جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ کچھ دن پہلے ایک وزیر صاحب نے بہت اچھا حل بتایا ہے کہ آپ وی ۔پی۔ این کا استعمال کریں، ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر پولیس کہے کے دوسرے رستے سے نہ جائیں وہاں ڈاکو کھڑے ہیں، تو یہ تو کوئی حل نہیں ہے۔

عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ عدالت ٹویٹر کی بندش کو غیر قانونی قرار دے اور فریقین کو حکم دے کہ وہ ٹویٹر تک عوام کی رسائی کو یقینی بنائیں۔

Leave a reply