ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید 2,500 روپے کی کمی

0
16
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید 2,500 روپے کی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 434,936 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2,143 روپے کم ہوکر 372,887 روپے تک آگئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,400 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی کا یہ سلسلہ دوسرے روز بھی برقرار رہا۔

Leave a reply