کیا پاکستان کیلیے قدرت کانظام متحرک ہورہاہے؟

0
192

 

ہاٹ لائن نیوز : آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان 9 نومبر کو ہونیوالے میچ میں بارش کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

 

بنگلورو میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں لیکن موسم نے پہلے ہی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

 

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل آج شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں بارش کا پانی میدان میں کھڑا ہوگیا۔

 

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ میچ بہت اہم ہے، اگر نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے باعث ٹائی ہو گیا تو پاکستان انگلینڈ کو ہرا کر ٹاپ فور میں پہنچ سکتا ہے۔

 

اس کے برعکس اگر نیوزی لینڈ بارش سے متاثرہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات معدوم ہو سکتے ہیں۔

Leave a reply