
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 مرد کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس جاری کر دیے ہیں، جن کی مدت 30 جون 2027 تک مقرر کی گئی ہے۔
نئے معاہدوں میں بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل کو ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
اسی طرح ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق نے جگہ بنائی ہے۔
پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مستقبل کی ٹیم تیار کرنے کے لیے 19 کرکٹرز کو ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں بھی شامل کیا ہے۔
اس فہرست میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا، رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، ثاقب خان، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔
نئے کنٹریکٹس میں محمد رضوان، امام الحق، صائم ایوب اور شان مسعود جگہ حاصل نہیں کرسکے، جس کے باعث یہ نام فہرست کا نمایاں پہلو بن گئے ہیں۔









