مہینے میں ایک بار رشتہ داروں سے ملنا قبل از وقت موت کو روکتاہے

0
67

ہاٹ لائن نیوز : یہ بات سکاٹ لینڈ میں کی گئی ایک طبی تحقیق سے سامنے آئی ہے اور یونیورسٹی آف گلاسگو کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تنہائی اور جلد موت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ہر شخص کو مہینے میں کم از کم ایک بار دوستوں اور خاندان والوں سے ملنا چاہیے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مہینے میں ایک بار بھی اپنے پیاروں کو نہ دیکھنا قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

اس تحقیق میں 450,000 سے زائد افراد کے طبی ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ان افراد کی اوسط عمر 57 سال تھی اور ان کی صحت کو 12.6 سال تک مانیٹر کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ سماجی تنہائی کی تمام اقسام، جیسے تنہا رہنا، تنہا محسوس کرنا، اور دوستوں یا رشتہ داروں کو نہ دیکھنا، جلد موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ اپنے آپ کو دوستوں یا رشتہ داروں سے الگ تھلگ رکھتے ہیں ان میں دل کی شریانوں کی بیماری سے مرنے کا خطرہ 53 فیصد زیادہ ہوتا ہے اور کسی بھی وجہ سے مرنے کا خطرہ 39 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

اسی طرح جو لوگ اکیلے رہتے ہیں ان میں دل کی بیماری سے مرنے کا امکان 48 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

جو لوگ زیادہ سماجی تنہائی کا تجربہ کرتے ہیں ان میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 77 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق معاشرے سے الگ تھلگ رہنے والے افراد کو جلد موت کا خطرہ ہوتا ہے اور اس لیے انہیں مہینے میں کم از کم ایک بار اپنے پیاروں سے ملنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Leave a reply