لاکھوں چاقوؤں اورچھریوں سےبنامجسمہ

0
193

ہاٹ لائن نیوز: ایک مقامی فنکار نے برطانیہ میں چاقو کے جرائم کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے لاکھوں چاقوؤں سے مجسمہ بنایا ہے ۔

 

برطانوی آرٹسٹ الفی بریڈلی نے بڑی محنت سے یہ شاہکار تخلیق کیا اور پولیس نے کئی بار اس سے جڑے تیز دھار آلات کو ضبط کیا۔ اس شاہکار کو بنانے کے لیے چھریوں کو صحیح جگہ پر رکھنے میں مصور کو دو سال لگے اور پولیس اور برطانیہ کے 41 تھانوں کی مدد سے یہ مجسمہ مجرموں سے ضبط کیے گئے آلات سے بنایا گیا۔

 

یہ مجسمہ برٹش آئرن ورکس سنٹر میں نصب کیا گیا تھا جس کے سربراہ کایہ کہنا ہے کہ برطانیہ کی سڑکوں پر تیز دھار آلات کے حادثات میں اضافہ ہوا ہے اور مجسمے کو کھڑا کرنے کا فیصلہ اس بارے میں ایک دستاویزی فلم بننے کے بعد کیا گیا، جس میں پولیس نے اپنے ڈپو کا استعمال کیا۔ کچھ تھانوں نے تیز دھار آلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد کمپنی نے احتجاجاً منصوبے پر کام روک دیا تاہم بڑی کوششوں سے اسے مکمل کر لیا گیا۔

 

مجسمے کے بنانے والے کے مطابق یہ بہت مشکل کام تھا اور یہاں بڑی تعداد میں چاقو اور تیز دھار اوزار لائے گئے تھے۔

 

اس مجسمے کو عوامی تنقید اور فیس بک مہم کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اب اسے برطانیہ بھر میں دکھایا گیا ہے۔

Leave a reply