کیا وزیراعظم اوروزیراعلی عدالت پیش ہونگے؟عدالت سےبڑی خبرسامنے آگئی

0
78

ہاٹ لائن نیوز : قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواستوں پر سماعت 18دسمبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے اگلی سماعت پر نگران وزیراعظم اور نگران وزیر اعلی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔

عدالت نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم ، اٹارنی جنرل اف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی ۔

جسٹس شجاعت علی خان نے مختلف درخواستوں پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی آفس نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی تھی ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم سرکاری دورے پر ہیں ، عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد ہوگا،وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب نے ملکر کمیٹی بنائی ہے ، کمیٹی ہر پندرہ دن بعد اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ آفس میں رپورٹ جمع کروائے گی ، عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہوگا ۔

خیال رہے کہ عدالت نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو قرآن مجید سے متعلق عدالت پیش ہوکر پالیسی بیان دینے کی ہدایت کررکھی ہے ۔

Leave a reply