ریلیف کےلیے 12سال انتظار

0
83

ہاٹ لائن نیوز: لیگی رہنما حنیف عباسی کو 12 سال بعد بڑا ریلیف مل گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کی سزا کلعدم قرار دیدی۔

جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا ۔

ٹرائل کورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو 25سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی ، ٹرائل کورٹ نے 21جولائی2018کو حنیف عباسی کو سزا سنائی تھی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے 11اپریل2019کو حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے رہا کردیا تھا ۔

Leave a reply