راحہ سوشل میڈیا پر چھا گئی

0
120

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راحہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نئے سال کی چھٹیوں کے بعد گزشتہ روز ممبئی پہنچے جہاں میڈیا فوٹوگرافرز نے ایئرپورٹ پر جوڑے کی ویڈیوز اور تصاویر لیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں رنبیر کپور گاڑی میں بیٹھے اپنی بیٹی راحہ کو گود میں اٹھائے ہاتھ کے اشارے سے مداحوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی گلابی لباس میں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی راحہ کی معصومیت اور خوبصورتی کی تعریف کی۔

Leave a reply